ملک کو انتشار سے بچانے کیلئے بروقت انتخابات کرائے جائیں،راغب نعیمی

ملک کو انتشار سے بچانے کیلئے بروقت انتخابات کرائے جائیں،راغب نعیمی

لاہور (سٹی رپورٹر) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر مفتی محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ملک کوانتشار سے بچانے کیلئے بروقت اورشفاف انتخابات یقینی بنا ئے جائیں۔سیاسی جماعتیں اسلامی اقدار کے تحفظ کو اپنے انتخابی منشور کاحصہ بنائیں،الزام درالزام کی سیاست سے گریز کیاجائے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے کاغذات نامزدگی کیساتھ بیان حلفی لگاناخوش آئندہے۔ووٹ ڈالتے وقت عوام سیاسی جماعتوں کی سابقہ کارکردگی اورمنشورپر عملدرآمدکوبھی ملحوظ خاطر رکھیں۔مذہبی سیاسی جماعتیں منفی پروپیگنڈہ اورمذہبی انتشار کی پالیسی ترک کریں۔شہداء کی قربانیاں قابل قدرہیں،ملکی امن واستحکام کیلئے ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید ؒ کی فکرکو اپنایا اورپھیلایا جائے۔جنرل ایوب کے دورآمریت کے خلاف مفتی محمدحسین نعیمی ؒ اورپرویز مشرف کے دور آمریت میں ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کوجمہوری قوتوں کے حق میںآوازبلند کرنے پر پابندسلاسل کیا گیاتاہم کوئی بھی قوت ان کو’’ حق گوئی ‘‘کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹاسکی ان خیالات کاظہار انہوں نے گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹرسرفرازنعیمی شہید کے9ویںیوم شہادت کے سلسلہ میں3روزہ تقریبات کی افتتاحی تقریب بعنوان شہیدپاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے ڈاکٹر مفتی محمدحسیب قادری، مفتی انتخاب احمدنوری،پروفیسرظفراقبال نعیمی،پروفیسرحافظ ارشد اقبال نعیمی،مفتی نعیم احمدصابری،پروفیسر وارث علی شاہین ،پروفیسرسفارش علی نعیمی،پروفیسر آصف طاہر،ڈاکٹرسلطان سکندر،مفتی ابوبکرقریشی، سمیت ودیگرعلماء ومشائخ نے بھی خطاب کیا

مزید : میٹروپولیٹن 1