ٹاؤن شپ میں پانی کا مسئلہ حل کرانے پر ایم ڈی واسا کے شکر گزار ہیں،سرفراز خان

ٹاؤن شپ میں پانی کا مسئلہ حل کرانے پر ایم ڈی واسا کے شکر گزار ہیں،سرفراز خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ٹاؤن شپ کے وسماجی وتاجر رہنما سابقہ جنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور علاقہ کے مکینوں نے ٹاؤن شپ یوسی 232 میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل کروانے پر ایم ڈیم واسا سید زاہد عزیز اور ایکسئن ٹاؤن شپ شمس ایوب گجر سے اظہار تشکر کیا ہے، محمد سرفراز خان نے بتایا کہ ٹاؤن شپ بلانمبر 8اور 11 بی ون میں نو تعمیر شدہ ٹیوب ویلوں کو فنکشنل کر دیا گیا ہے، جس پر علاقہ کے مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے، ٹاؤن شپ میں کئی ماہ سے جاری پانی کا بحران ختم ہوگیا ہے، محمد سرفراز خان نے ایم ڈی سے مطالبہ کیا کہ بلاک تاؤن شپ بلاک نمبر 3,8,11,16 کے ٹیوب ویلون میں صاف شفاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے موقع پر ٹیوب ویلوں میں جنریٹر لگائے جائیں۔