عوام کی محبت ہی مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہے،شفقت پاندہ

عوام کی محبت ہی مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہے،شفقت پاندہ

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے پی پی 168سے ن لیگ کے متوقع امیدوار شفقت حسین پاندہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گذشتہ پانچ سال میں خدمت کر کے ترقی کی جو بنیاد رکھی اس کو مستحکم کرنے کے لئے اگلے پانچ سال ناگزیر ہیں۔ آئندہ پانچ سال میں ترقی کی بنیادیں مستحکم ہو جائیں گی اور پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو جائے۔ ہم نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال دیا لیکن اب خوشحالی کی طرف لیکر جانا ہے۔ تمام سروے مسلم لیگ (ن) کی جیت کی نوید سنا رہے ہیں، عوام کی محبت ہی مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہے۔گذشتہ روز اپنے حلقہ میں الیکشن مہم کے سلسلہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ترقی کا تسلسل مسلم لیگ (ن) ہی برقرار رکھ سکتی ہے،نیازی، زرداری نعرے لگاتے رہے ہم نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کیا، مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، نیازی اور زرداری نے اپنے صوبوں کے عوام کو مایوسی اور دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا، مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال شب و روز عوام کی خدمت کی‘ باشعور ووٹر ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو ہی ووٹ دے گا، انرجی بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے۔

شفقت پاندہ

مزید : میٹروپولیٹن 1