پی ایس پی کے انتخابی منشورکو شہر شہر سراہا جارہا ہے،چودھری الطافشاہد

پی ایس پی کے انتخابی منشورکو شہر شہر سراہا جارہا ہے،چودھری الطافشاہد

لاہور(سٹی رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے انتخابی منشور کوشہرشہرسراہاجارہا ہے،سیّد مصطفی کمال ،انیس احمدقائم خانی اوررضاہارون نے وطن کے غداروں کودیوار سے لگادیا۔منافرت اورصوبائیت سے نجات کاراستہ پی ایس پی کی قیادت نے بتا دیا ، ووٹ کی پرچی نفاق پرست عناصر کی منفی سیاست کے پرخچے اڑادے گی۔لوگ پی ایس پی کے نامزد امیدواروں کوووٹ کر پاکستان کی بنیادوں کی مضبوطی کیلئے اپناکرداراداکریں۔ ہم وطنوں کی انتھک خدمت سیّد مصطفی کمال کاطرہّ امتیاز ہے،کراچی کی روشنی سے پوراپاکستان روشن ہوگا۔وہ ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے۔ چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ پی ایس پی کے امیدوار میدان میں اترآئے ہیں، پاکستان میں پرامن آئینی تبدیلی کاوقت آگیاہے۔ پی ایس پی کی قیادت نے پرجوش نوجوانوں کاہاتھ تھام لیا،نوجوانوں نے پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے اپنی توانائیاں ملک وقوم کیلئے وقف کردیں ۔انہوں نے کہا کہ2018ء کے عام انتخابات کی مددسے ملک میں مثبت اورتعمیری سوچ ابھرنے والی ہے۔ قیام پاکستان کی تحریک میں پیش پیش عام لوگ اب سیّد مصطفی کمال کی قیادت میں استحکام پاکستان کیلئے اپنا کلیدی کردارا دا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کےٍ محروم طبقات جوکئی دہائیوں سے مغلوب ہیں، اب سیّد مصطفی کمال ،انیس احمدقائم خانی اوررضاہارون کی قیادت میں ان کاغلبہ ہوگا۔ ماضی میں نفرت کی سیاست نے ریاست اورقوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا

الطاف شاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1