ٹکٹوں کیلئے میرٹ پر عمل نہ کرنے والے کیا تبدیلی لائیں گے،عابد صدیقی

ٹکٹوں کیلئے میرٹ پر عمل نہ کرنے والے کیا تبدیلی لائیں گے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں جو جماعت ٹکٹوں کے امیدواروں کے لئے میرٹ پر پورا نہیں اتری وہ ملک میں کیا میرٹ لائے گی۔ عمران خان میاں برادران کی طرح صرف نعرے اور تقریریں کرتے ہیں عملی اقدامات کے پی کے میں پانچ سالوں میں عوام کو نظر نہیں آئے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے انتخابات سے قبل کئے گئے ایک بھی وعدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا سب سے بڑا مسئلہ انرجی بحران پہلے سے زیادہ شدت اختیار کر چکا ہے عام آدمی کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبے کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ قومی ادارے اور معیشت تباہی کے دھانے تک پہنچ چکے ہیں اب عوام کی عدالت کا نعرہ لگانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی عوام باشعور ہیں وہ اپنا ن لیگ اور پی ٹی آئی کو مسترد کر دیں گے۔