مشرق وسطی ٰ میں مقیم پاکستانی طالبعلموں کے مختلف امتحانات یکم جولائی کو شروع ہونگے

مشرق وسطی ٰ میں مقیم پاکستانی طالبعلموں کے مختلف امتحانات یکم جولائی کو شروع ...

لاہور(سٹی رپورٹر) علا مہ اقبا ل اوپن یو نیو رسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر خزاں 2017ئمیں پیش کئے گئے میٹرک ٗ ایف اے ٗ بی اے اور ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگراموں کے فائنل امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے ٗ یونیورسٹی نے سعودی عرب ٗ کویت ٗ قطر ٗ متحدہ عرب امارات ٗ عمان اور بحرین میں امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں"یہ اعلان کنٹرولر امتحانات ٗ سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں مقیم یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2017ء میں ان پروگراموں میں داخل تمام طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کردئیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pkاور Overseas@aiou.edu.pk پر بھی فراہم کرد ئیے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا کہ ان ممالک میں مقیم پاکستانی امتحانات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ٗ ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ ٗ کمرہ نمبر LG-08ٗ آئی سی ٹی بلڈنگ ٗ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8ٗ اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کے فون نمبر +92-51-9057165 or +92-51-9250175پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1