حلف نامہ ترمیم کے بل پر دستخط کرنے والوں کو نااہل قراردیا جائے،اشرفجلالی

حلف نامہ ترمیم کے بل پر دستخط کرنے والوں کو نااہل قراردیا جائے،اشرفجلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک لبیک یارسول ﷺلبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے کہا عقیدہ ختم نبوت کے حلف نامہ میں تبدیلی کے بل پر دستخط کرنے والوں کو نا اہل قرار دیا جائے ۔موسم حج اور شدید گرمی کی وجہ سے عام انتخابات کے انعقاد میں مشکلات پیدا ہونگی ۔حج کے بعد معتدل موسم میں انتخابات کیلئے پلانگ کی جائے ۔کرپٹ اور نااہل لوگوں کا راستہ روکنے کیلئے کڑے احتساب کی ضرورت ہے۔عجلت میں کرائے گئے انتخابات حقیقی مقاصد پورے نہیں کر سکیں گے۔امید واروں کیلئے دینی اور عصری تعلیم کو لازم قرار دیا جائے ۔اقتدار پرست ٹولے کو جو کسی نہ کسی طرح اور کسی نہ کسی جماعت کے پلیٹ فارم سے اقتدار میں آنے کیلئے پرتول رہے ہیں ان کا راستہ روکا جائے۔