آبی ذخائر کی تعمیر کے لئے قومی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں،مفتی احمد علی ثانی

آبی ذخائر کی تعمیر کے لئے قومی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں،مفتی احمد علی ثانی

لاہور(سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام س پنجاب کے امیرمفتی احمد علی ثانی لاہور کے امیرمولانا علیم الدین شاکر ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان مدینہ منورہ کے بعد اسلام کے نام پر بننے والی واحد ریاست ہے اور دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے دنیا میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا سبب بننا ہے انشاء اللہ یہ ملک قیامت تک قائم ودائم رہے گااور اس کا آنے والا کل بہت روشن ہے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے حوالے سے ریمارکس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ فی الفور ملک میں بڑے آبی ذخائر بشمول کالاباغ ڈیم کی تعمیر، صوبوں میں اتفاق رائے پیداکرنے کے لئے اقدامات شروع کئے جائیں تاکہ ملک میں بجلی اور آب پاشی کے لئے پانی میں کمی کے بحران پر قابوپایاجاسکے۔گذشتہ روز افطار ڈنر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے تما م ترقی یافتہ ممالک اپنے آبی وسائل کی حفاظت کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اختیار کر رہے ہیں اور پانی کو زیادہ سے زیادہ دنوں تک ذخیرہ کر رہے ہیں مگر ہمارے ہاں ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کے ذریعے وقت گزاری ہو رہی ہے ۔پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ قادیانیت دین اسلام سے بغاوت اور دشمنی کانام ہے،قادیانیت اسلامی فرقہ نہیں بلکہ ایک فتنہ اور سیاسی گروہ ہے جس نے انگریز کے کہنے پر عقیدہ ختم نبوت کاانکار کیا اور اپنے جھوٹے گروہ کی بنیاد رکھی۔

مفتی

مزید : میٹروپولیٹن 1