ولی اللہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن و عید گفت تقسیم

ولی اللہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن و عید گفت تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ولی اللہ فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) پاکستان کے زیر اہتمام سب آفس فاؤنڈیشن اسلام پورہ میں درجنوں غرباء و مساکین اور مستحقین میں راشن وعید گفٹ، نئے سوٹ، گھی ، چاول، آٹا ، چینی ودیگر اشیاء خوردونوش تقسیم کیے گئے اس موقع پر ولی اللہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین الحاج پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غرباء و مساکین کی مدد کرنا بہت بڑی نیکی ہے انہوں نے کہا کہ صدقتہ الفطر اور فدیہ عید سے قبل ادا کرکے غریبوں،محتاجوں،مسکینوں،یتیموں و بیواؤں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائے کیونکہ غریبوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کیے بغیر عید الفطر کے حقیقی تقاضے پورے نہ ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ غریبوں کو عید الفطر کی خوشیوں میں شریک کرناسنت رسول اللہ ؐ ہے ۔