حرمین الشریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،عبدالغفار روپڑی
لاہور(سٹی رپورٹر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ حرمین الشریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، پاکستانی عوام شام ، عراق، کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہے، اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلت اور انتہاء پسنددہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرنے والوں نے مسئلہ فلسطین کو کمزور کیا ہے ، اسرائیلی جارحیت اور حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں پر اقوام متحدہ کا رویہ منافقانہ ہے ،۔گذشتہ روز افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کا دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، دہشت گرداور انتہاء پسند تنظیموں کی پشت پناہی کر نے والے ممالک اور افراد کے خلاف عالمی دنیا کو ایکشن لینا ہو گا ، انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں باہمی اتحاد سے ناکام بنانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھی سعودی عرب کی حکومت ن کسی کو فرقہ یا مسلک یا وطن کی بنیاد پر حج اور عمرے سے نہیں روکا ہے۔ سعودی عرب کے خلاف بے بنیاد پراپوگنڈہ کرنے والے مسلم امہ کی وحدت کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
روپڑی