واپڈا کے 26اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکو مستقل کرنے کے احکامات

واپڈا کے 26اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکو مستقل کرنے کے احکامات

لاہور (سٹی رپورٹر) واپڈا نے محکمہ کے 26 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جن کی مستقلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے بتایاگیا ہے ریگولر ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زکو ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا محکمہ کی پالیسی کے مطابق ان اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو کارکردگی کی بنیاد پر مستقل کیا گیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو جنوری اور فروری 2017ء میں بھرتی کیا گیا تھا اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ایڈمن محمد سلمان اور زاہد رضوان مانا کو ریگولرکر دیاگیا ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمن ریکروٹمنٹ فرحان ظفر اور اظہراقبال کو مستقل تعینات کیا گیا ہے جبکہ رضوان فرید،شہباز اختراسسٹنٹ ڈائریکٹر فرزوق ریگولر ہوگئے جبکہ ادیبہ سلیم،عصمت خاتون ، سکندر احمد،وقاص سرور،مہوش طارق ،خاور حسین ،منصور علی سومرو،نوراحمد،سلمان مشتاق،عامر عباسی ، عادل خان،اشفاق خان ،احسن خان،ہمازہرہ،زوہیب ضمیر ،آمنہ خان،بلال خلجی،حمیدہ چنا،مہوش احسن سمیت کو ریگو لر کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1