ڈائریکٹر کے ڈی اے کا کرکٹ ٹیم کی بحالی کا اعلان

ڈائریکٹر کے ڈی اے کا کرکٹ ٹیم کی بحالی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (یواین پی)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کھیلوں کو فروغ دینے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو وسیع کرنے کے لئے ادارہ بالخصوص مشیر کھیل کے ڈی اے ڈاکٹر جنید علی شاہ اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کے ڈی اے کرکٹ ٹیم کی بحالی کااعلان کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کے ڈی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے تعارفی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ادارہ کی جانب سے ٹی شرٹس تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کریں، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ادارہ اپنا تعاون جاری رکھے گا، متاثر کن کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑی کو خصوصی مراعات دی جائے گی۔ بعدازاں مشیر کھیل کے ڈی اے ڈاکٹر جنید علی شاہ نے ڈی جی کے ڈی اے کو کھلاڑیوں کے انتخاب کے بارے میں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔آخر میں ڈائریکٹر اسپورٹس محمد ناصر نے کہا کہ ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی اور ڈاکٹر جنید علی شاہ کی ذاتی توجہ کے باعث کے ڈی اے کرکٹ ٹیم کا وجود عمل میں آیا، یقیناًادارہ ڈی جی کے ڈی اے کی سربراہی میں اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔
ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر لینڈ سید ارشد عباس، ڈپٹی سیکریٹری شکیل صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، رکن اسپورٹس کمیٹی محمد مجاہد، میڈیا کوآرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔