روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا بھی فلم نگری کا حصہ بن گئیں

روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا بھی فلم نگری کا حصہ بن گئیں

ماسکو (یوا ین پی) روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا بھی فلم نگری کا حصہ بن گئیں۔ جمعے کو ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم اوشین آٹھ میں ان کے مختصر رول نے دھوم مچا دی ہے۔ ان کے ایک مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ خوبرو حسینہ آسکر ایوارڈ کیلئے تیار ہوجائیں۔ماریہ شراپوا نے تقریب کے منظر کو فلم میں شامل کرنے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا ہے کہ وہ فلم کا حصہ بنی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی