کینن فوم چیلنج کپ،بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

کینن فوم چیلنج کپ،بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر)گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔ٹورنامنٹ میں گولڈن سٹار،دھرمپورہ جم خانہ ،مغلپورہ جم خانہ ،ینگ لکی سٹار اور غالب جم خانہ کے کھلاڑی انفرادی کاردگی میں اب تک سب سے نمایاں ہیں۔ٹورنامنٹ کے بہترین بلے کے لئے مغل پورہ جم خانہ کے شاہ رخ علی تین میچوں میں 202رنز بناکر سب سے آگے ہیں ،غالب جم خانہ کے کپتان مصطفے میراں دومیچوں میں 198رنز بناکردوسرے نمبر پر ہیں گولڈن سٹار کلب کے کپتان عزم الحق چار میچوں میں 188رنز بناکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔باؤلرز میں دھرمپورہ جم خانہ کرکٹ کلب کے کپتان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے رحمن قادر تین میچوں میں 15وکٹیں حاصل کرکے سب سے آگے ہیں ،،گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے لیفٹ آرم سپنر صداقت علی 13وکٹوں کے ساتھ دوسرے ،ینگ لکی سٹار کے شیروز افضل اور گولڈن سٹار کے عمران علی آٹھ آٹھ وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈر ز میں گولڈن سٹار کلب کے کپتان عزم الحق 188رنز کے علاوہ وکٹوں کے پیچھے نو شکار کر کے اس وقت تک نمایاں ہیں ان کے ساتھ ساتھ گڑھی شاہو جم خانہ کے ذیشان اکرم چار میچوں میں 150رنز اور چار وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمایاں آل راؤنڈر ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ایمرجنگ بلے باز کے لئے گولڈن سٹار کلب کے اسامہ عقیل تین میچوں میں 120رنز کے ساتھ پہلے ینگ مغلپورہ جم خانہ کے قاضی محسن 110رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پراور گولڈن سٹار کے زوہیب امانت 103رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ایمرجنگ باؤلرز میں گولڈن سٹار کے ضرار شکیل اورکینن کلب کے محمد فیصل چار چار وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی