پاکستان اور سکاٹ لینڈ کا پہلا ٹی 20میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور سکاٹ لینڈ کا پہلا ٹی 20میچ کل کھیلا جائیگا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل)12 جون کو ایڈن برگ میں کھیلا جائیگاشیڈول کے مطابق پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھلا جائیگا۔ ٹی 20 سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔ اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی

۔ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دی تاہم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی