اظہر محمود بھی امام الحق کی صلاحیتوں کے گروید ہ ہوگئے

اظہر محمود بھی امام الحق کی صلاحیتوں کے گروید ہ ہوگئے

لندن(نیٹ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ اظہرمحمود بھی حالیہ سیریز میں امام الحق کی عمدہ بیٹنگ کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔قومی باؤلنگ کوچ کا کہنا تھاکہ پاکستان سپر لیگ میں نظر انداز کئے جانے کے بعد بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے ساتھ جو وقت گزارا ان کی عمدہ بیٹنگ اس کا انعام ہے۔اظہر محمود کے مطابق امام الحق اب ایک ایسی پوزیشن میں آگئے ہیں جہاں وہ اگلے اور پچھلے قدم پر اپنے سٹروکس کھیل سکتے ہیں اور ان کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ کافی عرصے سے انگلینڈ میں ہی کھیل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ نوجوان کھلاڑی کاپہلادورہ ہے اور پریکٹس کا بھی اتنا موقع نہ مل سکاامید ہے کہ امام الحق مستقبل میں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا سکیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی