فیفا ورلڈ کپ،ارجنٹینا کی ٹیم بھی میگا ایونٹ کیلئے روس پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ،ارجنٹینا کی ٹیم بھی میگا ایونٹ کیلئے روس پہنچ گئی

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں چار روز باقی رہ گئے، ارجنٹینا کی ٹیم بھی میگا ایونٹ کیلئے روس پہنچ گئی، فٹبال دیوانوں کو کانٹے کے مقابلوں کا شدت سے انتظار ہے، برازیل، جرمنی اور ارجنٹائن فٹبال کی عالمی جنگ جیتنے کیلئے فیورٹ ہیں۔فٹبال کی عالمی جنگ میں چار روز باقی ہیں، ایونٹ میں شامل ٹیموں کی میزبان ملک آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سپر سٹار میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کی ٹیم بھی روس پہنچ گئی۔ بڑے ایونٹ سے قبل فٹ بال لورز کا جنون عروج پر پہنچ گیا۔شائقین نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو ٹرافی کا مضبوط امیدوار قرار دے دیا ہے۔برازیل اور ارجنٹینا بھی چیمپئن بننے کی دوڑ میں شامل ہیںِ، ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 14 جون سے ہوگا، افتتاحی میچ میں روس اور سعودی عرب کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کی ٹیم بھی میگا ایونٹ کیلئے روس پہنچ گئی، فٹبال دیوانوں کو کانٹے کے مقابلوں کا شدت سے انتظار ہے، برازیل، جرمنی اور ارجنٹائن فٹبال کی عالمی جنگ جیتنے کیلئے فیورٹ ہیں۔فٹبال کی عالمی جنگ میں چار روز باقی ہیں، ایونٹ میں شامل ٹیموں کی میزبان ملک آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی