ایشین آرچڑی کوچنگ اینڈ ٹیکنیکل سیمینار 5 جولائی کو تائیوان میں ہو گا

ایشین آرچڑی کوچنگ اینڈ ٹیکنیکل سیمینار 5 جولائی کو تائیوان میں ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)ایشین آرچڑی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین آرچڑی کوچنگ اینڈ ٹیکنیکل سیمینار آئندہ ماہ 5 جولائی سے تائیوان میں شروع ہوگا،جس میں پاکستان آرچڑی فیڈریشن چار پاکستانی کوچز کو شرکت کے لئے تائیوان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ یہ کورس تین روز تک جاری رہے گا جس میں ایشیائی ممالک کے کوچز شرکت کریں گے، پاکستان آرچڑی فیڈریشن نے اس کوچنگ سیمینار میں چار کوچز کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے تین کوچز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا جن میں پاکستان آرمی کے اجلال الدین، خیبر پختونخوا سے سرفراز اور پنجاب سے امان اللہ شامل ہیں جبکہ چوتھے کوچ کے نام کا اعلان چند روز میں کردیا جائیگا۔