افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کا نیا سنگ میل

افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کا نیا سنگ میل

ڈیرہ دون(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان بلے باز محمد شہزاد کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی میں شعیب ملک اور تلکرتنے دلشان کے زائد رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔افغانستان کے وکٹ کیپر بلیباز محمد شہزاد نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور سری لنکا کے سابق بیٹسمین تلکرتنے دلشان کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران 26 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔محمد شہزاد 1800 سے زائد رنز سکور کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔یاد رہے کہ شعیب ملک نے مختصر فارمیٹ میں 1887 اور دلشان نے 1889 رنز بنائے جبکہ محمد شہزاد نے 1906 رنز بنا رکھے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی