برازیل کی لیجنڈ خاتون ٹینس پلیئر ماریا بوئینو چل بسیں

برازیل کی لیجنڈ خاتون ٹینس پلیئر ماریا بوئینو چل بسیں

ریوڈی جنیرو(یوا ین پی)برازیل کی لیجنڈ خاتون ٹینس پلیئر ماریا بوئینو 78برس کی عمر میں منہ میں کینسر کے مرض کے باعث چل بسیں۔ماریا بوئینو کے شاندار کھیل کا جادو 1950 اور 1960 کے عشروں میں سر پر چڑھ کر بول رہا تھا۔ وہ کیرئیر میں 19بار گرینڈ سلام ٹائٹل جیتیں جن میں سات سنگلز چیمپئن شپ، گیارہ ڈبلز اور ایک مکس ڈبلز شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق وہ ٹینس کورٹ پر کسی ماہر رقاصہ کے انداز میں کھیل پیش کیا کرتی تھیں۔ ان کو کورٹ میں پھرتیلے پن کی وجہ سے ’’ ٹینس بیلا رینا‘‘ کی عرفیت حاصل تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی