صابر رحمن نے ایک مرتبہ پھر قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں

صابر رحمن نے ایک مرتبہ پھر قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ دون (یو این پی)بنگلہ دیشی بیٹسمین صابر رحمن نے ایک مرتبہ پھر قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں جس کے سبب انہیں افغانستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ کرنے کی تصدیق ہو گئی۔ وہ ڈریسنگ روم میں ساتھی کھلاڑی مہدی حسن میراز سے زبانی فقرے بازی کے بعد جسمانی طور پر الجھ پڑے تھے۔ ایک بنگلہ دیشی آفیشل نے وضاحت کی کہ یہ کوئی بڑا معاملہ نہیں بلکہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا جبکہ ٹیم منیجر کی رپورٹ میں اس واقعہ کا تذکرہ تک نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ڈومیسٹک میچ میں صابر رحمن ایک مداح کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔