پرویز رانا کے بیٹوں نے ایور نیو سٹوڈیوز میں فلمی آفس کھول لیا
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر پرویز رانا مرحوم کے بیٹوں حیدر رانا اور علی رانا نے ایور نیو سٹوڈیوز میں فلمی آفس کھول لیا۔آفس کا افتتاح فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ نغمہ بیگم نے کیا.اس موقع پر عرفان کھوسٹ, پرویز کلیم, چودھری اعجاز کامران, گامی بٹ, ڈائریکٹر جرار رضوی, زیڈ اے ذلفی ,داؤد بٹ, جی اے اشفاق, بوبی افضل, رسیلا, مراد علی یوسف, اقبال عسکری, انور خان ,حاجی عبدالرشید, جونی ملک, خاور خان, برجو, مدھو ,تبسم خان, رونقی, افضل بٹ اور دیگر موحود تھے.نغمہ بیگم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشی اس بات کی ہے کہ پرویز رانا کے بیٹوں نے اپنے والد کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے قدم بڑھایا ہے .میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔