پرینیتی چوپڑا آسٹریلوی محکمہ سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

پرینیتی چوپڑا آسٹریلوی محکمہ سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
پرینیتی چوپڑا آسٹریلوی محکمہ سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(آن لائن )اداکارہ پرینیتی چوپڑا آسٹریلوی محکمہ سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے آسٹریلوی سیاحت کی برینڈ ایمبیسیڈر مقرر ہونے کے موقع پر آسٹریلیا کو چھٹیوں کے لئے بہترین جگہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ متعدد بار آسٹریلیاجا چکی ہیں اور اس دوران انہوں نے وہاں بہت اچھا وقت گزارا ہے یہاں کے لوگوں اور جگہ کے ساتھ اہم روابط قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے کھانے، قدرتی مناظر، منفرد جنگلی حیات اور آبی تجربات چھٹیاں گزارنے کے لئے بہترین امتزاج ہیں۔بھارتی لوگ آسٹریلیا آئیں اور یہاں کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوں۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلم نمستے انگلینڈ اور کیسری کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

مزید : کلچر