انڈسٹری نئی فلموں سے نہیں سرمایہ کاری سے آباد ہوگی:ماہ نور

انڈسٹری نئی فلموں سے نہیں سرمایہ کاری سے آباد ہوگی:ماہ نور
انڈسٹری نئی فلموں سے نہیں سرمایہ کاری سے آباد ہوگی:ماہ نور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ، ماڈل اور پرفارمر ماہ نورنے بنکاک سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری صرف نئی فلمیں بنانے سے آباد نہیں ہو گی سرمایہ کاری بھی بہت بڑی ضرورت ہے تمام فنکار اور ہدایت کار مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو مسائل کو سالوں میں نہیں مہینوں میں حل کیا جا سکتا ہے۔ماہ نورنے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے ۔

فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا تو اس سے معیاری فلمیں بنیں گی۔

مزید : کلچر