سلور اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا اولین ترجیح ہے:ماورا حسین

سلور اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا اولین ترجیح ہے:ماورا حسین
سلور اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا اولین ترجیح ہے:ماورا حسین

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل ماورا حسین نے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح سلوراسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی میری اولین ترجیح ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماورا حسین نے کہا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور اسٹارز بھی کام کر رہے ہیں ۔ ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں تک محدود ہوا کرتا تھا۔

، مگر اب ایسا نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت کامیڈی ، میوزیکل ، رومانٹک ، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں، اسی لیے میرے گھر والوں نے بھی فلم میں کام کرنے کی اجازت دیدی تھی ۔ میں نے بھی کہانی اور اپنا کردار پسند آنے پر ہی ہاں کی تھی۔ماورا حسین نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کیلئے ویسے توپاکستان کی خوبصورت لوکیشنز بھی کسی سے کم نہیں ہیں لیکن فلم کی کہانی اوراس کی ڈیمانڈ کے مطابق اگربیرون ممالک شوٹنگ کیلئے جانا ضروری ہوتو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ اس وقت دنیا میں فلمسازی کا مزاج تبدیل ہوچکا ہے تاہم ہمارے فلم میکرز کوبھی اپنے مزاج میں تبدیلی لانا ہوگی۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ٹی وی کے ساتھ فلم انڈسٹری جس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اس کے ذریعے ہم بین الاقوامی سطح پر اپنے کلچرل اور سافٹ امیج کو پروموٹ کرسکتے ہیں۔

مزید : کلچر