ذاتی معاملہ ہے طلاق بارے کوئی بات نہ کرے:صنم بلوچ
لاہور(فلم رپورٹر)صنم بلوچ کے بارے میں کافی عرصے سے یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ انہیں طلاق ہوگئی ہے تاہم ابھی تک انہوں نے خود اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن باوثوق ذرائع اس بارے میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں عبداللہ فرحت اللہ انہیں طلاق دے چکے ہیں۔صنم بلوچ کو اس بارے میں سوالوں کے جواب دینا بالکل بھی اچھا نہیں لگتا جس کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب صنم بلوچ آج سحری کے وقت انسٹاگرام پر پرستاوں سے لائیو بات چیت کررہی تھیں۔انہیں کئی لوگوں نے سوال پوچھے کہ کیا آپ کی طلاق ہوگئی ہے جس پر انہوں نے کہا مجھے اس بات کا اندازہ تھا کہ لوگ اس بارے میں ضرور بات کریں گے۔صنم بلوچ نے طلاق بارے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ میری ذاتی زندگی ہے،ہم پبلک پراپرٹی ضرور ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ذاتی زندگی لوگوں سے شیئر کروں،اگر ایک دفعہ ذاتی زندگی بارے جواب دے دیا تو پھر کئی سوال اٹھیں گے۔