ڈاکٹر اجمل ملک عید پر ’’ویری گڈ عید ‘‘پیش کرینگے

ڈاکٹر اجمل ملک عید پر ’’ویری گڈ عید ‘‘پیش کرینگے
ڈاکٹر اجمل ملک عید پر ’’ویری گڈ عید ‘‘پیش کرینگے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(یو این پی) ڈاکٹر اجمل ملک عید پر ،،ویری گڈ عید ،،پیش کرینگے،تفصیلات کے مطابق بیدیا روڈپر شالیمار تھیٹر میں عید ڈرامہ ،،ویری گڈ عید ،،تیار کر لیا گیا اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور تحریر ہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہے جبکہ کاسٹ میں صوبیہ خان ،شاہد خان ،شیزہ بٹ ،سونیا سیٹھی،وردہ،انیشا خان،سنہری خان ،اقرا چوہدری و دیگر فنکار شامل ہیں ،ڈاکٹر اجمل ملک نے میڈیا کو بتا یا کہ چھوٹی عید پر عید کا بڑا تحفہ پیش کرنے جا رہا ہوں جو ڈرامہ شائقین کو بے حد پسند آئے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ سے میعاری ڈرامے پیش کیے یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ایک سوال کے جواب اجمل ملک کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم متحد ہوکر بیرونی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہوجائے۔اب حالات جیسے بھی ہوں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ہم دشمن کو بتادیں گے کہ ہم سب پاکستانی ایک ہیں ۔کوئی مائی کا لعل ہمارے وطن کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

مزید : کلچر