ٹام کروز کے ’’ مشن امپاسیبل‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

ٹام کروز کے ’’ مشن امپاسیبل‘‘ کا نیا ٹریلر جاری
ٹام کروز کے ’’ مشن امپاسیبل‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

  

لاس اینجلس (این این آئی)ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ایک بار پھر مشن امپاسیبل پر روانہ ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپورہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی چھٹی فلم مشن امپاسیبل ۔فال آؤٹ کا نیاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کرسٹوفر میک کوئیرے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر نامکمل مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دیں گے۔فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز،ریبیکا فرگوسن،ونگ رہیمز،سیمون پیگ،مچل موناگھن،سیان ہیرس،ہینری کیول اور ونیسا کربے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

ٹام کروز اور جے جے ابرامز کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے 27جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید : کلچر