نجی ٹی وی سے نشر ہونیو الی ڈرامہ سیریل’’ایک تھی رانیہ‘‘ختم

نجی ٹی وی سے نشر ہونیو الی ڈرامہ سیریل’’ایک تھی رانیہ‘‘ختم

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سنبل اقبال کی نجی ٹی وی سے نشر کی جانے و الی ڈرامہ سیریل’’ایک تھی رانیہ‘‘گزشتہ رات اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ڈرامے کی کہانی رانیہ نامی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس نے زندگی میں قدم قدم پر مشکلات کا سامنا کیا اور اسے کبھی خوشی راس نہیں آئی۔ ڈرامے کی آخری قسط میں رانیہ کو اپنا بیٹا تو مل جاتا ہے لیکن جس طرح ناظرین سوچ رہے تھے اس طرح بالکل نہیں ہوا بلکہ سب کچھ الٹ ہوا۔ایسا محسوس ہورہا تھا کہ آخری قسط میں سنبل اقبال اور سید جبران کی شادی ضرور ہوگی لیکن ایسا نہیں ہوسکا جس پر ناظرین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختتام اچھا نہیں کیا گیا۔ اتنے رونے دھونے کے بعد ہیروئن کو خوشی کو ملنی چاہیے تھی۔ڈرامے کا ٹائٹل رول کرنے والی سنبل اقبال نے بہترین اور شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ڈرامے کے اختتام پر سنبل اقبال نے کہا کہ وہ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ساتھ ساتھ رائٹر مدیحہ شاہد اور ڈائریکٹر عبداللہ بادینی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جن کی بدولت انہیں اتنا شاندار پراجیکٹ کرنے کو ملا۔

مزید : کلچر