چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا 4جی نیٹ ورک موجود

چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا 4جی نیٹ ورک موجود

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)مئی میں چینی موبائل فون کی فروخت میں گذشتہ 14ماہ کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔ مئی میں 37.8ملین فون ملکی منڈی میں ڈیلرز کو فروخت کئے گئے،جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.2فیصد زیادہ ہیں۔فروخت ہونے والے موبائل فون میں 36.1ملین 4جی موبائل سیٹ تھے۔فروخت ہونے والے سمارٹ فون کی تعداد 36ملین رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 95فیصد زیادہ ہے۔چینی اکیڈمی آف انفارمیشن اور کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے مطابق چین میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ موبائل انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں۔ جن کی تعداد 2017کے اختتام تک 753ملین تھی۔

،چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا 4جی نیٹ ورک موجود ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید : علاقائی