سعودی عرب، 29رمضان تا 10شوال بینک بند رہیں گے

سعودی عرب، 29رمضان تا 10شوال بینک بند رہیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے کہا ہے کہ مملکت میں تمام بینک 29 رمضان تا 10شوال بند رہیں گے۔ ساما کا کہنا ہے کہ مملکت میں تمام بینک 28 رمضان کو بینک کھلے رہیں گے اور کاروباری لین دین 24جون کو شروع ہوگا۔


ساما نے اسی کے ساتھ یہ ہدایت بھی دی ہے کہ گنجان آبادی والے علاقوں اور انتہائی اہمیت کے حامل مقامات پر بینکوں کو اپنی بعض شاخیں کھولنی پڑیں گی۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ہوائی اڈوں او ربری و بحری چوکیوں پر بینکوں کی شاخیں بد ستور کام جاری رکھیں گی۔

مزید :

علاقائی -