شہری کا گمشدہ بیگ مل جانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیااورقوم سے اظہار تشکر کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

شہری کا گمشدہ بیگ مل جانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ...
شہری کا گمشدہ بیگ مل جانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیااورقوم سے اظہار تشکر کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قراقرم شاہراہ پر گاڑی کی چھت سے گرنے والا بیگ مل جانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ یہ طرز عمل ایک عظیم قوم کی نشانی ہے اور وہ اس پر میڈیا اور تمام پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ذاتی ٹوئٹ اکاﺅنٹ پر پیغام میں انہوں نے میڈیا سمیت تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیگ مل گیا ہے اور اس کو مالک تک پہنچانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ طرز عمل ایک عظیم اور ذمہ دار قوم ہونے کی نشانی ہے ۔ یاد رہے کہ راوالپنڈی سے سکردو جاتے ہوئے شاہر اہ قراقرم پر گاڑی کی چھت سے ایک مسافر شبیرحسین کا بیگ گر گیا تھا جس نے نجی ٹی وی چینل کے ذریعے مدد کی اپیل کی تھی اس پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی تمام پاکستانیوں سے بیگ کی بازیابی کیلئے شبیر حسین کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی  جس پر ایک مسافر حق نواز نے جس کو راولپنڈی سے گلگت جاتے ہوئے شبیر حسین کا بیگ راستے سے ملاتھا نے نجی ٹی وی کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ۔ حق نواز کاکہنا ہے کہ اس کوبیگ چلاس کے قریب سے ملاتھا جس کواس نے نیٹکو آف گلکت میں عملے کے سپرد کردیا ۔

مزید : قومی