پیرس، نامعلوم افراد کا پاکستانی صحافی ، نعت خواں پر چاقو سے حملہ

پیرس، نامعلوم افراد کا پاکستانی صحافی ، نعت خواں پر چاقو سے حملہ

پیرس (آئی این پی )پیرس میں نامعلوم افراد نے پاکستانی صحافی اور نعت خواں پر چاقو سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 8سے 10کی تعداد میں حملہ آوروں نے گزشتہ روز صحافی عتیق الرحمان اور نعت خواں حافظ معظم پر چاقوؤں سے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

چاقو حملہ

مزید : علاقائی