فلسینیوں کے آئینی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ، انڈونیشیا

فلسینیوں کے آئینی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ، انڈونیشیا

جکارتا (اے این این)انڈونیشیا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں قضیہ فلسطین کی حمایت ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ فلسطینیوں کے آئینی اور جائز حقوق کیلئے دنیا کے ہرفورم پرپوری جرات کے ساتھ آواز بلند کی جائے گی۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی وزیرخارجہ ریٹنو مارسوڈی نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حقوق کا پوری قوت سے مقدمہ لڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل نے انڈونیشیا کو 2019 اور 2020 کے دوران خصوصی رکنیت دی ہے اوردوران انڈونیشیا فلسطینیوں کے حقوق کو اولین ترجیح میں شامل رکھے گا۔ایک سوال کے جواب میں انڈونیشی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک عالمی برادری کو فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت، عالمی امن وامان کے قیام، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بین الاقوامی جرائم کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پانچ رکن ممالک انڈونیشیا، جنوبی افریقا، جرمنی، بیلجیم اور جمہوریہ ڈومینکین کو 2019 اور 2020 کے دوران سلامتی کونسل کے ارکان میں شامل کیا ہے۔

مزید : علاقائی