روہنگیائی مہاجرین کا عارضی شناختی کارڈوں کیلئے رجوع

روہنگیائی مہاجرین کا عارضی شناختی کارڈوں کیلئے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جموں(اے این این ) اقوام متحدہ کے رفیوجی کمیشن کی طرف سے فراہم کردہ شناختی کارڈ وں کی معیادستمبر میں ختم ہو رہی ہے ، جموں میں مقیم روہنگیائی مہاجرین نے ان کی تجدید کے لئے دہلی میں کمیشن کے دفتر میں عرضیاں دائر کر دی ہیں کیوں کہ ان مہاجرین کا ماننا ہے کہ کسی بھی دوسرے ملک میں بلا اجازت رہائش رکھنا غیر قانونی ہے۔اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے رفیوجی یو این ایچ آر سی کی طرف سے درج شدہ مہاجرین کو شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات جاری کئے جاتے ہیں تا کہ انہیں گرفتاری اور ملک بدری سے تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔دل محمد ولد عبدالقاسم انچارج قبرستان پلاٹس نروال بالا نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ہم بھی جانتے ہیں کہ ہمیں کسی پرائے ملک میں رہنے کے لئے کچھ ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ جموں میں کوئی بھی رفیوجی غیر قانونی طور پر رہائش اختیار نہ کر لے ، ہم نے اپنی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو پورے جموں میں برمی مہاجرین کی طرف سے بنائی گئی بستیوں پر نظر رکھتی ہیں۔ اگر کوئی بھی UNHCRشناختی کارڈکے بغیر پایا جاتا ہے تو ہم اسے جموں سے واپس بھیج دیتے ہیں ۔دل محمدکریانی تالاب میں کرایہ پر لئے گئے کھوکھے میں سوکھی مچھلیاں فروخت کر کے دو وقت کے کھانے کا انتظام کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کریانی تالاب میں 23معزز روہنگیائی مہاجرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی مہاجر غیر قانونی طور پر یہاں رہائش اختیار نہ کرے۔

مزید :

علاقائی -