امریکی پالیسیاں دوسروں پر مسلط کرنا خطرناک اقدام : ایرانی صدر

امریکی پالیسیاں دوسروں پر مسلط کرنا خطرناک اقدام : ایرانی صدر

 تہران(این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے امریکہ کی جانب سے اپنی پالیسیاں دیگر ریاستوں پر مسلط کرنے کا عمل ان ریا ستوں کیلئے خطرناک ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر روحانی نے یہ بات چینی شہر چِینگ ڈا ؤمیں جاری شنگھائی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس سے اپنے خطاب میں کہی۔ ایرانی صدر نے یہ بات جوہری ڈیل سے امریکہ کی دستبرداری کے تناظر میں کہی۔ اس موقع پر انہوں نے اس جوہری معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد جاری ر کھنے اور امریکی فیصلے کے تناظر میں اسے بچانے کیلئے سفارتی کوششیں کرنے پر روسی اور چینی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : علاقائی