پی ٹی آئی کارکنوں کا جہانگیر ترین کی رہائشگاہ کے باہردھرنا

پی ٹی آئی کارکنوں کا جہانگیر ترین کی رہائشگاہ کے باہردھرنا

لودھراں (خصوصی رپورٹ)جہا نگیر ترین کے بیٹے علی ترین کے الیکشن سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کارکناں نے جہانگیر ترین کی رہائشگاہ کے باہردھرنا دیدیااو ر موقف اختیار کیا علی ترین الیکشن نہ لڑے توبائیکاٹ کریں گے،کوئی اورامیدوارقابل قبول نہیں۔اپنی رہائش گا ہ کے باہردھرنا دینے والے پی ٹی آئی کارکناں سے خطاب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں،سب متحدہیں، علی ترین اپنی تعلیم مکمل کرکے دوبارہ آئیں گے اورعوام کی خدمت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا اللہ پربھروسہ ہے،کوئی غلط کام نہیں کیا ،عدا لت سے سر خروہوں گا۔

دھرنا

مزید : علاقائی