جی سیون سمٹ میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے 3ارب ڈالر امداد کے وعدے

جی سیون سمٹ میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے 3ارب ڈالر امداد کے وعدے

 ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا میں اختتام کو پہنچنے والی جی سیون سمٹ میں لڑکیوں اور عورتوں کو تعلیم کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے 3 ارب ڈالر امداد کے وعدے سامنے آئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میزبان ملک کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بقول مسلح تنازعات والے علاقوں میں لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے یہ بیک وقت کی جانے والی سب سے زیادہ مالیت کی سرمایہ کاری ہو گی۔ اس مقصد کیلئے کینیڈا 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ لڑکیوں کی تعلیم کی حق میں آواز بلند کرنیوالی نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے اس سے ترقی پذیر ملکوں میں عورتوں کو بہتر مواقع ملیں گے۔

مزید : علاقائی