مقبوضہ کشمیر ، رمضان المبارک میں بھی بھارتی دیاستی دہشتگردی جاری ، سرچ آپریشن کی آڑ میں 6نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، رمضان المبارک میں بھی بھارتی دیاستی دہشتگردی جاری ، سرچ ...

 کپواڑہ ،بڈیانہ(آئی این پی ،نامہ نگار)بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں رمضان المبارک کے دوران بھی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ،بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں 6 نوجوان کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز ضلع کپواڑہ کے علاقے کرن سیکٹر میں سرچ آپریشن کے نام پر نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔بھارتی فورسز کی جانب سے نوجوانوں کی شہادت کا معاملہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔بھارتی حکومت نے 16 مئی کو رمضان میں جنگ بندی کا اعلان سامنے آیا اور ہندوستان ٹائمز کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک چار مرتبہ مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے داخل ہونے کی کوشش کی جا چکی ہے۔

مزید : صفحہ اول