عائشہ احد نے حمزہ شہباز اور علی عمران کے خلاف مقد مہ درج کرادیا

عائشہ احد نے حمزہ شہباز اور علی عمران کے خلاف مقد مہ درج کرادیا

لاہور (خبرنگار)عائشہ احد نے حمزہ شہباز اور داماد علی عمران کے خلاف جنوبی چھاؤنی تھانے میں چند روز قبل دی جا نے والی درخواست پر مقد مہ درج کروادیا،یاد رہے کہ عائشہ احد نامی خاتون نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کے ساتھ ان کی 2010 میں شادی ہوئی، جس کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ کلثوم نواز بھی گواہ ہیں جبکہ ان کے پاس شریف فیملی کے تمام پیغامات بھی موجود ہیں۔جنوبی چھاؤنی تھانے میں جمع کروائی گئی ایف آ ئی آ ر میں عائشہ احدنے الزام لگا یا ہے کہ حمزہ شہباز نے 16 فروری 2011 کو گھر شفٹ کرنے کے بہانے انہیں بلایا، جہاں انہوں نے علی عمران کے ساتھ مل کر ان پر تشدد کیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور موبائل فون، جیولری اور پرس چھین لیا۔عائشہ احد کے مطابق حمزہ شہباز اور علی عمران نے انہیں حبس بے جا میں رکھا اور صبح جب وہ جان بچا کر نکلیں تو ڈرائیور انہیں ایک اور مقام پر لے گیا۔، حمزہ شہباز اور علی عمران ان سے خالی اسٹیمپ پیپر پر دستخط کرانا چاہتے تھے۔ان کے غنڈے ان کے گھر سے لیپ ٹاپ، نکاح نامہ اور دستاویزات بھی چوری کرکے لے گئے۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے لیے دائر درخواست کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ درج

مزید : صفحہ اول