ٹکٹ معاملہ ، کپتان کی یقین دہانی پر کھلاڑیوں کا بنی گالہ میں دوروز سے جاری دھرنا ختم

ٹکٹ معاملہ ، کپتان کی یقین دہانی پر کھلاڑیوں کا بنی گالہ میں دوروز سے جاری ...

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی کا ر کنوں نے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر گزشتہ دو روز سے جاری احتجاج ختم کردیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطا بق تحر یک انصاف کی جا نب سے ٹکٹو ں کی غیر منصفا نہ تقسیم کے معا ملہ پر کا رکنو ں اور رہنما ؤ ں نے شد ید احتجاج کیا ،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 100سے امیدوار سلطا ن ڈوگر نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی چیئرمین کی یقین دہانی پر سلطان ڈوگر نے کارکنوں کو بنی گالہ کا راستہ کھولنے کا کہہ دیا جس کے بعد گزشتہ دو روز سے جاری دھرنا ختم ہو گیا۔پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض کارکن اور امیدوار گزشتہ دو روز سے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے تھے احتجاج میں راولپنڈی، اٹک، جڑانوالہ اور بنوں کے کارکن بھی شریک تھے۔ کارکنوں نے رات بھی بنی گالہ کے باہر ہی گزاری۔ ناراض کارکنوں اور امیدواروں نے احتجاج کے دوران ٹکٹ دو ٹکٹ دو کے نعرے بھی لگائے۔بنی گالہ آنیوالے فوادچودھری اور فرخ حبیب کی گاڑیاں بھی مظاہرین نے روک لیں۔ پی پی 100 جڑانوالہ سے سلطان بہادر ڈوگر اور پی پی 3 سے اکبر خان تنولی کے حامیوں کی جانب سے بنی گالہ میں احتجاج کیا گیا۔ جڑانوالہ سے آنیوالے مظاہرین کا کہنا تھا صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں کے ٹکٹ دو بھائیوں کو دیے گئے ہیں جس سے ان کی حق تلفی ہوئی ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 87 بنوں کے کارکنان کا بھی بنی گالہ میں احتجاج جا ر ی ہے گزشتہ روز این اے 54 سے سرور خان کو ٹکٹ دیے جانے کیخلاف پارٹی رہنما اجمل راجا کے حامیوں کی جانب سے عمران خان کی رہا ئشگاہ کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے رکھا تھا ۔مظاہرین نے سرور خان کو پارٹی ٹکٹ دینے کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے انتخاب کو ناقا بل قبول قرار دیا تھا۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھا 90فیصدٹکٹوں پرکوئی اختلا ف سامنے نہیں آیا اور این اے 65چکوال کا ٹکٹ بھی ابھی فائنل نہیں ہوا۔کوشش ہے امین اسلم اور طاہر صادق ایک پیج پرآجائیں،این اے 65چکوال کا بھی ٹکٹ ابھی فائنل نہیں ہو ا ۔

مزید : صفحہ اول