نواز شریف ، مریم نواز کاآج لندن جانے کا امکان ، عید وہیں گزاریں گے

نواز شریف ، مریم نواز کاآج لندن جانے کا امکان ، عید وہیں گزاریں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکاآج 5روز کیلئے لندن روانہ ہونے کا امکان ہے جہاں پر وہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے سمیت عید بھی لندن میں ہی گزاریں گے۔جیو نیوز کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز لندن میں پانچ دن قیام کریں گے اور کلثوم نواز کیساتھ وقت گزاریں گے اور عید کے بعد لند ن سے پاکستان واپس آکر احتساب عدالت میں پیش ہونگے ،یاد رہے چند روز قبل احتساب عدالت میں نواز شریف اورمریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے تین روز چھٹی کی درخواست کی کی تھی لیکن عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی مخالفت پر چھٹی کی درخواست کو مسترد کردیا تھا مگر گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ٹرائل کی تاریخ میں تو سیع کے معاملے کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے انہیں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجا ز ت دی تھی۔

مزید : صفحہ اول