شہباز شریف کی کراچی میں انتخابی انٹری، سیاست میں ہلچل

شہباز شریف کی کراچی میں انتخابی انٹری، سیاست میں ہلچل

کراچی (تجزیاتی رپورٹ/ نعیم الدین) شہباز شریف کا کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے نے کراچی کی سیاست میں ہلچل پیدا کردی ۔ کاش گرین لائن بس اگر الیکشن سے قبل شروع ہوجاتا تو ووٹرز کی تعداد بڑھ جاتی ۔ شہباز شریف ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اور ان کی توجہ بھی اس علاقے پر مرکوز رہے گی۔ اور وہ کراچی میں بڑے جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ اس مرتبہ کراچی میں بڑے جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ اس مرتبہ کراچی سے باہر کے چوٹی کے امیدوار جن میں عمران خان شامل ہیں، ابھی تک یہ تعداد دو بڑے سیاستدانوں تک محدود ہے۔ دونوں کراچی کے حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ جبکہ دوسری جانب سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور تحریک انصاف کے درمیان اتحاد ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ اگر اتحاد پی ٹی آئی سے ہوتا ہے تو یہ ایک بڑا اتحاد ہوگا۔ کیونکہ میں پی ٹی آئی کی پوزیشن تب ہی بن سکتی ہے جب کوئی بڑا اتحاد انہیں بھی اپنے ساتھ ملالے تو اس صورت میں سندھ کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بڑے جلسہ عام بھی کیے جاسکیں گے۔ اس سے قبل مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباس یہ عندیہ دے چکی ہیں کہ سندھ میں تحریک انصاف سے اتحاد اس طرح ہوسکتا ہے کہ وہ جہاں سے اپنا امیدوار کھڑا کریں گے ہم اپنا امیدوار وہاں سے کھڑا نہیں کریں گے۔ سندھ کے ایک اہم سیاست دان رسول بخش پلیجو کے انتقال کو سیاسی حلقوں نے ایک بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا ہے۔ کیونکہ سندھ کی مزاحمتی سیاست میں ان کا ایک اچھوتا کردار رہا ہے۔ انہو ں نے کئی کتابیں لکھیں اور عوامی تحریک کی بنیاد ڈالی۔ انہیں سندھ کی سیاست کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سیاست میں ہلچل

مزید : صفحہ اول