ٹکٹوں کی غلط تقسیم،پی ٹی آئی کارکنوں کاراناتنویر حسین کی حمایت کا اعلان

ٹکٹوں کی غلط تقسیم،پی ٹی آئی کارکنوں کاراناتنویر حسین کی حمایت کا اعلان

شرقپور شریف (نامہ نگار ) تحریک انصاف کی طرف سے ضلع شیخوپورہ میں امید واروں کو ٹکٹیں جاری ہونے کے بعد سیاسی صورتحال تبدیل ہونے لگی۔ پی ٹی آئی کے جن امید واروں کو ٹکٹیں نہیں ملیں وہ ناراض ہو کر دوسری سیاسی جماعتو ں کے امید واروں کی حمایت میں آ گئے اور پی ٹی آئی نے ان امید واروں کو منانے کیلئے کوششیں بھی شروع کر دی ہیں۔ پی ٹی آئی نے ضلع شیخوپورہ میں جن قومی و صوبائی حلقوں میں ٹکٹیں د ی ہیں ان میں سے زیادہ تر ق لیگ اور ن لیگ کے پرانے کھلاڑی ہیں جو ٹکٹوں کے حصول کیلئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے اورٹکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہو چکے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے اس فیصلے سے پرانے کارکن ناراض ہیں ۔سیاسی دھڑا بندی تبدیل ہو رہی ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں علیم خان کے گروپ کو ٹکٹیں ملی ہیں تحریک انصاف کی ٹکٹیں ملنے کے بعد ضلع اور تحصیل شرقپور کی سیاسی صورتحال تبدیل ہو رہی ہے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے کچھ امید واروں نے حلقہ این اے 120 میں رانا تنویر حسین کی حمایت کااعلان کیا ہے ایک یا دو روز میں حلقہ این اے120 میں توقع کی جار ہی ہے کہ سیاسی تبدیلی ہو گی اور کوئی نیاچہرہ پی پی 139 میں سامنے آ سکتا ہے جس کیلئے سیاسی جوڑ توڑ شروع ہے ۔

مزید : صفحہ اول