گجرات، پی ٹی آئی سے اتحاد کے بعد ق لیگ کے کئی رہنما مسلم لیگ (ن )میں شامل

گجرات، پی ٹی آئی سے اتحاد کے بعد ق لیگ کے کئی رہنما مسلم لیگ (ن )میں شامل

گجرات(بیورورپورٹ) تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے اتحاد کے بعد جہاں تحریک انصاف کے ورکروں میں مایوسی اور پریشانی پائی جاتی ہے۔ وہیں مسلم لیگ (ق) کی اہم شخصیات نے بھی پارٹی کو خیر باد کہنا شروع کر دیا ہے یونین کونسل گاکھڑا سے چودھری فہد احسان اور چودھری عدیل احسان نے اپنے خاندا نی ‘ دوستوں ‘ عزیز واقارب کے رہنما مسلم لیگ( ق) سے قدیم رفاقت ختم کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا گاکھڑا کے اہم سیاسی وفد نے چو دھری تجمل ہاؤس میں مسلم لیگ( ن) کے رہنما این اے 69سے امیدوار چو دھری مبشر حسین سے ملاقات کر کے انہیں الیکشن میں بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر چودھری مبشر حسین کا کہنا تھا کہ مخالفین کا غیر فطری اتحاد عوام کی آنکھوں میں دھو ل جھونکنے کے مترادف ہے عوام کو بے وقوف بنانے کا وقت گزر چکا شکار نئے جال کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں مگر اب لوگ ا ن کے جھانسے میں نہیں آئینگے میاں برادران پر ماضی میں بھی بے انتہا اعتماد کیا گیا آئندہ بھی عوامی طاقت سے کامیاب ہو تعمیر وترقی کا سفر آگے بڑھائینگے ۔

ق لیگ

مزید : صفحہ اول