پی پی 53 سے آج( ن )لیگ کے ٹکٹ کا فیصلہ ہونے کا امکان

پی پی 53 سے آج( ن )لیگ کے ٹکٹ کا فیصلہ ہونے کا امکان

گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) پی پی 53سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ حا صل کرنے کیلئے دو نامور سیاسی خاندانوں کے پوتوں میں مقابلہ، آج فیصلہ ہونے کا امکان، دونوں خواہش مند انٹرویو کے بعد شارٹ لسٹ میں شامل سابق ایم پی اے چوہدری بشیر احمد چٹھہ مرحو م جنہوں نے 1970ء میں معرو ف سیاستدان حامد ناصر چٹھہ کو ہرایا تھا ان کا پوتا اور سابق ایم پی اے سیف علی چٹھہ کے بھتیجے اور اکمل سیف چٹھہ سابق ایم پی اے کے کزن چوہدری عادل چٹھہ جو کئی سالوں سے راہوالی کینٹ میں رہائش پذیر ہیں اُنکو اُنکے والد چوہدری اصغرعلی چٹھہ نے یہاں مستقل رہائش اختیار کر لی تھی اس حلقہ سے صوبائی ٹکٹ کیلئے درواخواست دے رکھی ہے جبکہ سابق صدر پاکستان (ر)چیف جسٹس آف پاکستان محمد رفیق تارڑ کے پوتے چوہدری بلال فاروق تارڑ جن کا دعویٰ ہے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے انکی ٹکٹ کنفرم کر دی ہے اسی لئے وہ ایک ماہ سے حلقہ میں اپنی کمپین چلا رہے ہیں کے مابین مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں انٹرویو کے بعد شارٹ لسٹ پر فیصلہ آج آنے کی توقع ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے حلقہ این اے 80کیلئے چوہدری محمود بشیر ورک کا نام فائنل ہے جبکہ اس صوبائی حلقہ سے نام فائنل ہونا باقی ہے ۔

پی پی53

مزید : صفحہ اول