عمران فاروق قتل کیس ،ملزمان کی حوالگی کیلئے پاکستان کا برطانیہ کو خط

عمران فاروق قتل کیس ،ملزمان کی حوالگی کیلئے پاکستان کا برطانیہ کو خط

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ میں موجود ملزمان افتخار حسین ، انور حسین اور کاشف کامران کی حوالگی کیلئے برطانیہ کو خط لکھ دیا ہے۔برطانیہ کو باہمی تعاون کے معاہدے کی روشنی میں ملزمان کی حوالگی کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کی طرف سے وزارت داخلہ کو عمران فاروق قتل کیس میں افتخار حسین‘ انور حسین اور کاشف کامران کی گرفتاریوں کیلئے برطانیہ سے تعاون کے لئے خط لکھا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی درخواست پر برطانیہ کو مذکورہ تینوں ملزمان کی حوالگی کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ جب تک مذکورہ تینوں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا اس وقت تک عمران فاروق قتل کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے۔ اس لئے افتخار حسین‘ انور حسین اور کاشف کامران کی گرفتاری میں تعاون کیا جائے۔

عمران فاروق کیس

مزید : صفحہ اول