اسلام آبادہائی کورٹ ایم کیو ایم کی کنوینر شپ کا فیصلہ آج سنائے گی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم پاکستان کاحقیقی وارث کون ہو گا؟ فاروق ستار کی درخواست پر اسلام آبادہائی کورٹ ایم کیو ایم کی کنوینر شپ کامحفوظ فیصلہ آج سنائے گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے ایم کیو ایم کاکنوینر خالد مقبول صدیقی کو قراردیئے جانے کیخلاف فاروق ستار کی درخواست پر اسلام آبادہائی کورٹ محفوظ فیصلہ آج سنائے گی۔جسٹس عامرفاروق نے فاروق ستار کی درخوا ست پر 17اپریل کوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کاکنوینر خالد مقبول صدیقی کو قراردیا تھا جس کیخلاف فاروق ستار نے درخواست میں خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم کاکنوینر قرار دینے کے فیصلے کوچیلنج کیا گیا۔
ایم کیو ایم