العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت کل ہوگی

العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت (آج) پیر کو ہوگی جبکہ لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت (کل) منگل کو ہوگی‘ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں استغاثہ کے مرکزی گواہ واجد ضیاء اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے اور ان پر خواجہ حارث ایڈووکیٹ جرح کریں گے جبکہ لندن فلیٹس ریفرنس میں ملزمان کے وکلاء (کل) منگل سے اپنے حتمی دلائل کا آغاز کریں گے۔

مزید : صفحہ اول