عدلیہ نے مبہم فیصلہ دیا ، گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے،پرویز مشرف

عدلیہ نے مبہم فیصلہ دیا ، گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے،پرویز مشرف

دبئی ( مانیٹر نگ ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عدالت نے نے میرے بارے میں مبہم فیصلہ دیا ہے جس پرپریشانی میں مبتلا ہوں۔ پاکستان آناچاہتا ہوں لیکن میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے۔جیو نیوز کے مطابق دبئی میں افطار ڈنر سے خطاب میں پرویز مشرف کا کہناتھا کہ خود کو تنہا محسوس کر رہا لیکن پارٹی ورکر ز میرا حوصلہ بڑھاتے رہتے ہیں۔مجھے تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے اور 26جولائی سے قبل فیصلہ سنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے میرے بارے میں کافی مبہم فیصلہ دیا ہے لیکن خواجہ آصف کے بارے میں کلیئر فیصلہ دیا گیا ہے۔عدلیہ کے فیصلے نے مجھے پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لازمی جانا چاہتا ہوں۔ گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے اور پاکستان میں آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ملنی چاہئے۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عدالتیں یقینی بنائیں تو میں وطن واپس آ سکتا ہوں۔ان کاکہنا تھا کہ اس وقت میں پاکستان جانا بھی چاہوں تو میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے۔

مزید : صفحہ اول